ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت پر مبنی نئی کمپنی کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی نئی کمپنی کا نام ’اے آئی ایکس‘ ہے جبکہ کمپنی میں گوگل اور اوپن اے آئی کے انجینئرز نے بھی کام کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان کا نیا اسٹارٹ اپ ’حقیقت کو سمجھنے‘ کے لیے بنایا گیا ہے۔
Announcing formation of @xAI to understand reality
— Elon Musk (@elonmusk) July 12, 2023
انہون نے یہ نہیں بتایا کہ کمپنی کے پاس کتنی فنڈنگ ہے، اس کے مخصوص مقاصد کیا ہیں یا کمپنی کس قسم کی مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔
نئی کمپنی 14 جولائی کو ٹوئٹر اسپیس چیٹ کی میزبانی کرے گی، جو اپنے مقاصد کے بارے میں مزید تفصیلات کے بارے میں آگاہ کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک کی نئی کمپنی ٹیسلا، ٹوئٹر اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ ان کے مشن میں پیش رفت ہوسکے۔




















