Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بہترین پرائیویسی فیچر متعارف کروایا ہے۔

صارفین کی پرائیویسی کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے فون نمبر پرائیویسی نامی فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کروایا گیا ہے۔

نئے فیچر کے تحت اب صارفین کمیونٹیز میں اپنا فون نمبر تمام صارفین سے چھپا سکیں گے۔

اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر صارف کے فون نمبر کمیونٹی ایڈمنسٹریٹرز اور ان کے کانٹیکٹس میں محفوظ افراد کے پاس ہی ظاہر ہوں گے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کمیونٹیز میں فون نمبر ظاہر نہیں ہوتا ہے لیکن جب صارف میسجز پر ری ایکشنز ایموجیز استعمال کرتے ہیں تو پھر دیگر صارفین کے لیے فون نمبر دیکھنا ممکن ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ فون نمبر پرائیویسی فیچر تک رسائی ابھی چند صارفین کو دستیاب ہے اور چند ہفتوں میں تمام صارفین اس فیچر تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔