Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں بھی اے آئی اینکرز متعارف کرادیے گئے

پاکستان میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت سے لیس 2 اینکرز متعارف کرادیے گئے ہیں۔

ڈسکور پاکستان نامی یوٹیوب چینل نے اپنے ٹوئٹر، فیس بُک اور یوٹیوب چینل پر یہ دعویٰ کیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت سے لیس 2 اے آئی نیوز اینکرز متعارف کرائے ہیں جن میں ایک مرد اور ایک خاتون نیوز اینکر ہے۔

’ڈسکور پاکستان‘ مقامی ٹیلی ویژن چینل ہے، جس پر دستاویزی فلمیں، انفوٹینمنٹ پروگرام اور سیاحتی پروگرام نشر کیے جاتے ہیں، یہ چینل دو سال قبل 2021 میں لانچ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے نیوز چینلز نے اے آئی نیوز اینکرز متعارف کرادیں

یوٹیوب ویڈیو پر ڈسکور پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر کائزر رفیق نے کہ یہ ملک کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان آج ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کررہا ہے۔

انہوں نے اے آئی اینکر سے سوال بھی پوچھے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اے آئی نیوز اینکر کا چہرہ ڈسکور پاکستان کے سی ای او جیسا ہے۔

ڈسکور پاکستان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ دنیا کے پہلے اے آئی ٹاک شو کا آغاز کررہے ہیں جہاں تمام اینکرز مصنوعی ذہانت سے لیس اینکرز ہوں گے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں