گوگل نے اینڈرائیڈ فون کے صارفین کے لی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ کے کٹ کیٹ ورژن کو سپورٹ کرنا بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
گوگل کے مطابق کِٹ کیٹ ورژن استعمال کرنے والی فعال ڈیوائسز 1 فیصد سے بھی کم ہیں۔ اس لیے کمپنی مستقبل میں گوگل پلے سروسز کی اپ ڈیٹس میں کِٹ کیٹ کو سپورٹ نہیں کرے گی۔
کمپنی پلے سروسز بالخصوص اے پی آئی لیول 19 اور 20 کے لیے سپورٹ ختم کر رہی ہے۔ جس میں اے پی آئی 20 خصوصی طور پر اینڈرائیڈ ویئر کی ابتدائی ریلیز کے لیے مختص تھا۔

آخری بار گوگل کی جانب سے 2021 میں اینڈرائیڈ جیلی بِین 4.3-4.1(اے پی آئی لیول 16-18) کی پلے سروسز سپورٹ ختم کی گئی تھی اور اس کے بعد اینڈرائیڈ 4 کے تمام ورژن باقاعدہ طور پر بند کیے جاچکے ہیں۔
اس وقت گوگل نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا تھا کہ سالوں تک جاری رہنے والی سپورٹ کے لیے زیادہ تعداد میں ڈیویلپرز اور خصوصی ہینڈلنگ کے طالب نئے فیچرز پر کیو اے کے زیادہ مقدار میں وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















