واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے جلد ہی اسے ای میل ایڈریس سے جوڑنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت واٹس ایپ صرف اور صرف فون نمبر سے منسلک ہے اور اس میں ڈبل سیکیورٹی کے لیے موبائل نمبر پر ہی کوڈ موصول ہوتا ہے، تاہم نئے فیچر کے تحت صارفین کو آپشن دیا جائے گا کہ وہ چاہیں تو اپنے اکاؤنٹ کو ای میل ایڈریس سے بھی منسلک کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر مذکورہ فیچر پر ابھی ماہرین کام کر رہے ہیں، تاہم اسے محدود صارفین کے لیے بھی پیش کیا جا چُکا ہے۔
اس سہولت کے تحت فون گم یا چوری ہوجانے کی صورت میں صارفین ای میل کے ذریعے بھی اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بند کر سکیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















