معروف سرچ انجن گوگل نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں، ان فیچرز کے تحت صارفین نہ صرف اپنے ذاتی ڈیٹا کو آن لائن کنٹرول کر سکیں گے بلکہ کسی حد تک اسے انٹرنیٹ پر پھیلنے سے بھی روک سکیں گے۔
ان میں سے ایک فیچر رزلٹس اباؤٹ یو ٹول ہے۔ اس ٹول کو 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا جس سے صارفین کو حساس ذاتی معلومات جیسے فون نمبر، گھر کا پتا یا ای میل ایڈریس وغیرہ سرچ رزلٹس سے نکالنے میں مدد ملتی ہے۔
مگر اب اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے اور صارفین کو ذاتی تفصیلات آن لائن شائع ہونے پر گوگل کی جانب سے الرٹس بھیجے جائیں گے تاکہ وہ اس حوالے سے اقدامات کر سکیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گوگل سرچ ایپ کو فون پر اوپن کریں اور وہاں دائیں جانب اوپر پروفائل پکچر پر کلک کریں۔
اس کے بعد پرائیویسی اینڈ سیکیورٹی پر کلک کر کے نیچے رزلٹس اباؤٹ یو سیکشن پر جائیں۔
وہاں جہاں کر Get alerted about new results about you کو ان ایبل کر دیں۔
گوگل کی جانب سے دوسرا فیچر نامناسب تصاویر کو خودکار طور پر دھندلا کرنے کا ہے۔
اس کے لیے سیف سرچ فیچر میں اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔
اسی طرح صارفین کی نامناسب ذاتی تصاویر کے حوالے سے گوگل پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ وہ سرچ رزلٹس سے اپنی ایسی تصاویر کو ہٹا سکیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















