Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی فون صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

آئی فون صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے، اور اب ایک نئی لیک میں آئی فون 15 پرو ماڈل کے ڈیزائن کی واضح جھلک سامنے آئی ہے۔

آئی فون 15 پرو کا ڈیزائن ممکنہ طور پر ایسا ہوگا / فوٹو بشکریہ ایپل انسائیڈر

رپورٹ کے مطابق آئی فون 15 پرو کے ممکنہ ڈیزائن کا موازنہ آئی فون 14 پرو سے کیا گیا ہے جس سے واضح فرق کا عندیہ ملتا ہے۔

تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ آئی فون 15 پرو کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہوں گے۔

رپورٹ میں فون کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں مگر دونوں ماڈلز کے ڈیزائن میں واضح فرق ضرور نظر آتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں