معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک صارفین کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست شہری رانا عثمان انور نے ایڈووکیٹ سہیل احمد شیخ کی وساطت سے دائر کی۔
درخواست میں پی ٹی اے، وزارت آئی ٹی، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت ہر شہری پر ریاست سے وفادار ہونا فرض ہے، ٹک ٹاک پر گزشتہ 5، 6 ماہ سے فحش مواد اپلوڈ کرنے میں اضافہ ہوا ہے، بہت سے ممالک میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک جیسی ایپلیکیشن سے نوجوان نسل کو ورغلایا جا رہا ہے، بہت سے نوجوان ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتے اپنی جان گنوا چکے ہیں، لہٰذا عدالت ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















