Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

اس بار واٹس ایپ نے ایسا دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت اب صارفین میڈیا فائلز کے کیپشن میسج کو بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔

واٹس ایپ نے دو ماہ قبل ایک ایسا فیچر متعارف کروایا تھا جس سے صارفین اپنے بھیجے گئے میسج کو ایڈیٹ کرسکتے تھے۔ لیکن فوٹوز، آڈیو یا ویڈیو کے کیپشن کو ایڈٹ نہیں کیا جا سکتا تھا۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس کو استعمال کرنے کے لیے تصاویر، ویڈیوز یا دیگر فائلز کو بھیج کر 15 منٹ کے اندر ان کے کیپشن کو ایڈٹ کرنا ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں