آئی فون صارفین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایپل کے آئی فون 15 سیریز میں برسوں بعد کمپنی کی جانب سے ایک بہت بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔
یہ تبدیلی یو ایس بی چارجنگ پورٹ کی شکل میں نظر آئے گی جو 11 سال پرانی لائٹننگ پورٹ کی جگہ لے گی۔
مگر ایپل کی جانب سے محض چارجنگ پورٹ کو ہی تبدیل نہیں کیا جا رہا بلکہ چارجنگ اسپیڈ کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔
آئی فون 15 سیریز کے ماڈلز کو 35 واٹس چارجر سے چارج کرنا ممکن ہوگا۔
واضح رہے کہ آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس کے لیے 27 واٹس جبکہ آئی فون 14 کے لیے 20 واٹس چارجر کی سپورٹ دی گئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















