Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ٹکر دینے کیلئے ٹک ٹاک کیا نیا کرنے والی ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ٹکر دینے کیلئے مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کیا نیا کرنے والی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کمپنی سوشل کے لیے پراڈکٹ منیجر کو بھرتی کرنا چاہتی ہے تاکہ صارفین کے درمیان بامقصد سماجی رابطوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی اپنے صارفین کو پلیٹ فارم کے اندر رکھنا چاہتی ہے، ٹک ٹاک کے اندر اس بات پر تشویش پائی جاتی ہے کہ صارفین اپنی مختصر ویڈیوز کو دیگر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس میں شیئر کرتے ہیں تاکہ اپنے دوستوں کی رائے جان سکیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹک ٹاک سوشل کے لیے نئی ٹیم کے ذریعے یہ کمپنی ایک ایسے پلیٹ فارم کو تشکیل دینا چاہتی ہے جس میں صارفین اپنے دوستوں سے ٹک ٹک اندر ہی رابطہ قائم کر سکیں اور وہی پر وہ اپنی ویڈیوز اور دیگر چیزوں کو شیئر کر سکیں۔

کمپنی کے مطابق ہماری میسجنگ کی صلاحیت ابتدائی مراحل میں ہے اور باصلاحیت افراد پر مشتمل ٹیم کے ذریعے اسے زیادہ بہتر بنایا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں