Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جی میل ایپلی کیشن میں بہترین فیچر جلد متعارف کرانے کا امکان

گوگل اپنی مفت ای میل سروس جی میل کے لیے نئے فیچر “ایموجی ری ایکشن” پر کام کر رہا ہے۔

 یہ فیچر متعارف کروانے کے بعد ای میل پلیٹ فارم میسجنگ ایپ کی طرح کام کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر پر کام کرنے کی تصدیق جی میل انڈرائیڈ ایپلی کیشن پیکج کی جانب سے کی گئی تھی۔

ای میل کا جواب ایموجی ری ایکشن کے ذریعے دینے کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح واٹس ایپ کے ایک میسج کا رپلائی کرنے کے بجائے اس کو ایموجی کے ذریعے ردعمل دیتے ہیں اسی طرح ای میل میں بھی ایموجی ری ایکشن کا آپشن موجود ہوگا۔

اگرچہ اس حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں لیکن امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فیچر جلد متعارف ہوگا اور صارفین جی میل میں کسی بھی ای میل کا جواب ایموجی کے ذریعے دے سکیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں