Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایلون مسک کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک اور ان کی گرل فرینڈ کینیڈین گلوکارہ گرائمز کے تیسرے بچے کی پیدائش کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

بچے کا نام ٹیکنو مکینیکوس رکھا گیا ہے اور اس کی عرفیت ٹاؤ ہے۔

یہ لڑکا ہے یا لڑکی اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے آئیں جبکہ اس کی پیدائش کب ہوئی یہ بھی نہیں بتایا گیا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک اور گرائمز کے ہاں 2020 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ دوسری بیٹی 2022 میں سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوئی۔

Elon Musk and Grimes' Baby Tops This Week's Internet News Roundup | WIRED

اس کے چند ماہ ایلون مسک اور گرائمز کا تعلق ختم ہوگیا تھا مگر گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی بہترین دوست ہیں۔

ایلون مسک اور ان کی سابقہ اہلیہ “جسٹن ولسن” کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، جن میں سے ایک 10 ہفتوں کی عمر میں چل بسا تھا۔

Elon Musk's ex-wife denies he held their son in his arms when he died | Marca

اس کے علاوہ ایلون مسک کا ان کی کمپنی نیورالنک کی عہدیدار شیون زیلیس سے بھی تعلق رہا تھا اور دونوں کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش نومبر 2021 میں ہوئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں