مصنوعی ذہانت کو زندگی کے تمام ہی شعبہ ہائے جات میں استعمال کیا جارہا ہے تاہم اب اس کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی آزمایا جارہا ہے کہ وہ انسان سے کتنی بہتر ہوسکتی ہے۔
سائنسی رپورٹس کے جریدے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بڑے لینگویج ماڈل اے آئی ایل ایل ایم چیٹ بوٹس تخلیقی کاموں میں اوسطاً انسان سے بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں، جیسے کسی عام اشیاء کے متبادل استعمال کے بارے میں سوچ کر اس کے دیگر مفید استعمال کے بارے میں رائے دینا۔
تاہم، انسانوں کا اسکور پھر بھی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ان چیٹ بوٹ کے نتائج سے زیادہ رہا۔
کسی بھی شے کے بارے میں مختلف انداز سے سوچنا، سوچ ہی کی ایک قسم ہے اور یہ عمل اکثر تخلیقی صلاحیتوں سے منسلک ہوتا ہے، جس میں کسی خاص کام کے لیے بہت سے مختلف خیالات یا حل پیدا کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔
اس کا موازنہ عام طور پر الٹرنیٹ یوزیز ٹاسک سے کیا جاتا ہے، جس میں شرکاء سے کہا جاتا ہے کہ وہ مختصر وقت کے اندر روزمرہ کی کسی بھی چیز کے زیادہ سے زیادہ متبادل استعمال پیش کریں۔ جس میں روانی، لچک، شے کی اصلیت، اور وضاحت کا تجزیہ کیاجاتا ہے۔
اس تحقیق میں 256 انسانی شرکاء کے جوابات کا موازنہ تین اے آئی چیٹ بوٹس س جیٹ جی پی ٹی تھری، چیٹ جی بی ٹی فور اور کاپی اے آئی سے کیا گیا۔
شرکا ءکو روزمرہ کی عام استعمال کی چار چیزوں جیسے رسی، ایک باکس، پنسل اور موم بتی کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دیگر متبادل استعمال پیش کرنے تھے اور پھر ان کا موازنہ ان اشیاء کے اصل استعمال سے کتنے قریب ہے سے کرنا تھا۔
پھر ان ہی اشیاء کو چیٹ بوٹس میں لکھ کر اس کی تخلیقی صلاحیتوں کا جانچا گیا اوسطاً، چیٹ بوٹ سے سامنے آنے والے جوابات نے نمایاں طور پر زیادہ اسکور کیا تاہم انسانی ردعمل کی حد بہت زیادہ تھی۔ یعنی چیٹ بوٹس نے ان چار چیزوں کے بہت سے استعمال پیش کیے لیکن وہ شے کے اصل استعمال سے کم قریب تھے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اے آئی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مستقبل میں انسان سے سبقت لے جاسکتی ہے۔ تاہم انسان کے بہتر اسکور نے اس کے حقیقی استعمال کے بارے زیادہ بہتر استعمال پیش کیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















