پاکستانی خلا باز نمیرا سلیم خلا میں پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی خلا باز نمیرا سلیم خلا میں پہنچ گئی ہیں، انہوں نے خلائی سفر کا ٹکٹ 2لاکھ ڈالر میں خریدا۔
اس سفر میں پاکستانی خلا باز نمیرا سلیم کے ہمراہ 2 نجی خلا بار اور عملے کے 3 ارکان شامل ہیں۔
نمیرہ سلیم نے خلا پر روانگی سے قبل نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے نگراں وزیر اطلاعات کو اپنے خلائی سفر پر روانگی سے متعلق تیاریوں سے آگاہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے 2006ء میں نمیرہ کو باضابطہ طور پر ملک کی پہلی خلا باز کے طور پر تسلیم کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















