رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق اس سورج گرہن کو ’رِنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس دوران چاند سورج کو اپنے پیچھے مکمل چھُپا نہیں سکے گا اس لیے سورج کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی آگ کا چھلا ہو۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا، سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا جبکہ وسطی کولمبیا اور شمالی برازیل میں بھی اس کا نظارہ کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 14 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 59 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 15 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب 1 بجکر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















