Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسپتال کے بعد اب اسکول میں بھی روبوٹ فرائض سرانجام دیں گے

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے ایک اسکول میں ایک اے آئی روبوٹ ایبیگیل بیلی کو پرنسپل مقرر کردیا گیا ہے۔

برطانیہ کے ایک اسکول میں ایک اے آئی روبوٹ ایبیگیل بیلی کو پرنسپل مقرر کردیا گیا ہے/ فوٹو غیر ملکی میڈیا

برطانوی میڈیا کے مطابق ویسٹ سسیکس کے کوٹیس مور اسکول نے ہیڈ ماسٹر کو اسکول چلانے میں مدد کرنے کے لیے ایبیگیل بیلی کی خدمات حاصل کی ہیں جو ایک  اے آئی ڈیولپر کے ذریعے تیار کردہ چیٹ بوٹ ہے۔

ایبیگیل بیلی نامی اے آئی چیٹ بوٹ، زبانوں کا ترجمہ کرنے، تخلیقی مواد اور سوالات کے جوابات معلوماتی انداز میں ترتیب دینے کا اہل ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں