Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوگل میپس استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر

گوگل میپس استعمال کرنے والوں کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی مقبول سروس میپس میں ایک ایسا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جو کافی عرصے سے آئی فون ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔

رئیل ٹائم ویدر انفارمیشن نامی فیچر سے کسی لوکیشن کو سرچ کرتے ہوئے اس کے موسم کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔

یہ فیچر اس وقت کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ کسی جگہ جانے سے قبل وہاں کے موسم کے بارے میں بھی جاننے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

اس فیچر کے تحت کسی لوکیشن کو میپس پر سرچ کیا جائے گا تو اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں بائیں جانب اوپر اس جگہ کا درجہ حرارت بھی نظر آئے گا۔

درجہ حرارت کے آئیکون پر کلک کر کے مختلف اوقات کے درجہ حرارت کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں