ایکس (سابقہ ٹوئٹر) صارفین کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر غلط خبریں شیئر کرنے سے پیسے کمانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایلون مسک نے غزہ کو انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اسٹار لنک کمپنی غزہ میں بین الاقوامی امدادی اداروں کو انٹرنیٹ کی سپورٹ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امدادی اداروں کو سپورٹ کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















