Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ کمپنی نے خبردار کردیا

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ نیا فشنگ اسکیم ان کے تمام پیغامات سائبر مجرمان کے حوالے کر سکتا ہے۔

فشنگ ایک ایسا پینترا ہوتا ہے جس میں جعلسازی میل میسج یا کال کے ذریعے میلویئر بھیج کر نجی معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔

 واٹس ایپ صارف عموماً ڈیسک ٹاپ پر اکاؤنٹ لاگ ان کرنے کے لیے آفیشل ویب سائٹ سرچ انجن پر ڈھونڈتے ہیں۔ صارفین کمپیوٹر کے انٹرنیٹ براؤزر میں web.whatsapp.com ٹائپ کرتے ہیں اور پھر ایپ ان لاک کرنے کے لیے خصوصی کوڈ درج کرتے ہیں۔

ایک بار صارفین سائٹ تک پہنچ جائیں تو ان کو فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوتا ہے تا کہ اکاؤنٹ تک دسترس حاصل ہو سکے لیکن ماہرین کی جانب سے جعلسازوں کے جعلی واٹس ایپ ویب سائٹ کے استعمال کی نشان دہی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے سنگا پور پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ فشنگ ویب سائٹس پر حقیقی ویب سائٹ سے حاصل کیا گیا اصل کیو آر کوڈ لگا ہوا ہے۔

جعلسازی کا شکار بننے والے افراد سرچ نتائج میں آنے والی ابتدائی ویب سائٹ پر ان کے ایڈریس کی تصدیق کیے بغیر کلک کر دیتے ہیں، حقیقی اکاؤنٹ پر جانے کے بجائے کسی دوسرے اکاؤنٹ پر پہنچ جاتا ہے۔

جس کے بعد جعلساز جھانسے میں آئے افراد کے اکاؤنٹ میں جاتے ہیں اور ان کا روپ دھار لیتے ہیں،  وہ صارف کے کانٹیکٹس کو میسج بھیج سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں