Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگے موبائل سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری آگئی

مہنگے موبائل سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلولر آپریٹرز، سرمایہ کارکمپنیاں، بینکس قسطوں پر اسمارٹ فونز کے پیکجز کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، ڈیفالٹرز کے فون بلاک کیے جائیں گے۔ نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعدازاں قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے۔

اس اقدام سے نادہنگان کی حوصلہ شکنی اوراسمارٹ فونز کے استعمال کا تناسب بڑھے گا، طلب میں اضافے سے موبائل فونز مینوفیکچررز انڈسٹری اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ اس سے دور دراز کے رہائشی کے ہاتھ میں فون، سیلولر آپریٹرز کیلئے بزنس کیسز بھی بنیں گے۔

نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ کسی بھی بڑے فیصلے سے پہلے کئی طرح کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاریخ ان ہی افراد کو یاد رکھتی ہے جو رکاوٹوں کے باوجود ملک و قوم کیلئے بڑا کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ورلڈ سے خود کو منسلک کرنے،ای کامرس کے فروغ کیلئے اسمارٹ فونز فار آل پالیسی ضروری ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ افریقی ملک روانڈا کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات میں بھی اسمارٹ فونز ایکسپورٹ کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی، پاکستانی اسمارٹ فونز میں روانڈا حکومت نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں