واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔
اس بار واٹس ایپ نے ایسا دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین تاریخ کے حساب سے اپنے میسج ڈھونڈ سکیں گے۔
جی ہاں، گفتگو میں پیغامات ڈھونڈنے کے لیے ایک کلینڈر کا بٹن موجود ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کسی مخصوص تاریخ کو بھیجا گیا پیغام فوراً ڈھونڈ سکیں گے۔

یہ فیچر تحریری پیغامات کے بجائے وائس نوٹ جیسے غیر تحریری پیغامات کو ڈھونڈنے میں مدد گار ثابت ہوگا کیونکہ وائس نوٹ میں کوئی تحریر نہیں ہوتی اور تحریری پیغامات کو لکھ ہی ڈھونڈا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کمپنی کی جانب سے یہ آزمائشی فیچر ان بِیٹا صارفین کے لیے دستیاب کیا گیا ہے جو واٹس ایپ ویب کے آفیشل بِیٹا پروگرام میں حال ہی میں شامل ہوئے ہیں، لیکن توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی دیگر صارفین کے لیے بھی یہ فیچر متعارف کرا دیا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















