Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہ جی میل اکاؤنٹس جو یکم دسمبر کو ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے

آج ہم آپ کو ان جی میل اکاؤنٹس کے بارے میں بتائیں گے جو یکم دسمبر کو ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے۔

حال ہی میں گوگل کی جانب سے صارفین کو انتباہ کیا گیا ہے کہ دسمبر میں تمام غیر فعال جی میل اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے جا سکتے ہیں۔

 جی میل، ڈاکس، ڈرائیو، میٹ، کیلنڈر، یوٹیوب اور فوٹوز کے لیے غیر فعال گوگل اکاؤنٹس پر اس پالیسی کا اطلاق ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اگر صارفین غیر فعال گوگل اکاؤنٹس پر لاگ ان نہیں ہوں گے تو انہیں یکم دسمبر 2023 کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

30 نومبر تک صارف کے غیر فعال جی میل اکاؤنٹ سمیت ریکوری ای میل اکاؤنٹس پر متعدد ای میلز بھیجی جائیں گی اور پھر اکاؤنٹ یا مواد ڈیلیٹ کیا جائے گا۔

اگر صارف کی جانب سے کچھ نہ کیا گیا تو پھر اس کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا اور پھر اس تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔

اس پالیسی کا اطلاق مستقبل میں بھی ہوگا یعنی اگر صارف کوئی اکاؤنٹ 2 سال تک استعمال نہیں کرے گا تو کمپنی کی جانب سے اسے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

بچنے کے لیے کیا کریں؟

اس کا آسان ترین راستہ یہی ہے کہ اپنے گوگل اکاؤنٹ پر ہر 2 سال میں کم از کم ایک بار ضرور لاگ ان ہو جائیں تاکہ کمپنی اسے فعال تصور کرے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں