امریکی ماہرین نے اسمارٹ فون کا متبادل تیار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سیلیکون ویلی میں قائم ہیومن کمپنی نے اسمارٹ فون کے متبادل کے طور پر ایک اے آئی پن ( آرٹی فیشل اینٹلی جنس پن) تخلیق کی ہے جو گفتگو اور ٹائپنگ کے بجائے ٹیپنگ پر انحصار کرتی ہے۔
اس میں موجود کمانڈز پیغامات بھیجنے اوراپ ڈیٹس وصول کرنے جیسے فرائض انجام دیں گی۔ اس میں آپ کو اپنے ہاتھ سے بات کرنا ہے۔

اس اے آئی ڈیوائس میں ایک لیزر کو استعمال کر کے آپ کے فون کو آپ کی ہتھیلی پر پروجیکٹ کیا گیا ہے لیکن یہ کافی مہنگا ہے۔
اے آئی پن میں کوئی اسکرین یا اسپیس نہیں ہے اس میں ایک لیزر کو پروجیکشن سسٹم کے طور پر استعمال کیا گیا ہے تا کہ استعمال کرنے والے شخص کی ہتھیلی پر ٹیکسٹ اور مونو کرو میٹک امیچز ڈیلے ہو سکیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















