Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انٹر نیٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

انٹر نیٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے صارفین کو سستی اورمعیاری ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے کے لیے ٹیلی کام انفراسٹرکچرشیئرنگ فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فریم ورک وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبے کی مشاورت سے تیار کیا گیا، یہ فریم ورک لائسنس دہندگان کو ریگولیٹری میکانزم فراہم کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو سستی اور معیاری ٹیلی کام سروسزکی صورت میں فائدہ پہنچے گا،4 جی اور 5 جی کی توسیع کیلئے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ کی بہت ضرورت تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں