Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آپ کا فون ہیک تو نہیں کرلیا گیا؟ جاننے کے لیے یہ کام لازمی کریں

فون ہیک ہوجانے کا مسئلہ بہت پریشان کن ہے، بیشتر اوقات ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا اور ہمارا فون ہیک کرلیا جاتا ہے۔

اس مسئلے سے بچنے یا اس کا پتہ لگانے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی۔

ویڈیو میں ایک طریقہ بتایا گیا ہے جس کی مدد سے موبائل صارفین اپنا فون باآسانی ہیک ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

سب سے پہلے کی پیڈ پر جاکر ٭#67 # ٹائپ کریں اور کال کردیں۔

فون اسکرین پر ایک کورس اسٹارٹ ہوگا جو آپ کو بتا دے گا کہ کون کون سی سروسز آپ کی فوروارڈڈ(Forwarded) ہیں۔

اگرآپ کی کوئی بھی سروسز فارورڈڈ ہوں گی تو ان کے او ٹی پیز وغیرہ اسکیمرز کے پاس جاسکتے ہیں۔

کچھ بھی فارورڈڈ ہے تو اس کیلئے کی پیڈ میں جاکر #002# ٹائپ کرکے کال کریں۔

اس کے بعد جتنی بھی سروسز فارورڈڈ ہوں گی وہ سب ڈِس ایبل ہوجائیں گی۔

تصدیق کیلئے آپ کے پاس ایک نوٹیفیکیشن بھی آجائے گا اورآپ اسکیم ہونے سے بچ جائیں گے۔