Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

اس بار واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے جس کے تحت صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس اب فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کرسکیں گے۔

واٹس ایپ صارفین کو اپنے اسٹیٹس دوسرے پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کی اجازت دینے کے لیےآپشنل شیئرنگ کا طریقہ کار متعارف کروانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

فوٹو: اسکرین گریب

یہ فیچر آپشنل ہوگا جس کا مطلب ہے کہ صارفین چاہیں تو ایسا کرسکیں گے،  یعنی صارفین کو  اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سے انتخاب کریں کہ وہ اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس فیس بک یا انسٹاگرام پر شیئر کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

اس کے علاوہ صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا واٹس ایپ اسٹیٹس کون لوگ دیکھ سکیں گے، اس بات کا کنٹرول پہلے کی طرح صارفین کے اختیار میں ہی رہے گا۔

اس کا تعین صارفین اسٹیٹس کی پرائیویسی میں جاکر کرسکیں گے۔