Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صارفین کا طویل انتظار ہوا ختم؛ واٹس ایپ کا وہ فیچر آگیا جس کا بے صبری سے انتظار تھا

واٹس ایپ صارفین کیلئے ایسا فیچر لانچ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے جس کا یوزرز کو بے صبری سے انتظار تھا۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ اسٹیٹس فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر ہوسکے گا۔

ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے فیچر کی لانچنگ کے بعد صارفین ایک ہی اسٹیٹس کو 3 مختلف پلیٹ فارمز یعنی واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

 

 

واٹس ایپ کے اس فیچر کا اختیار خود صارفین کے پاس ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سے انتخاب کریں کہ واٹس ایپ اسٹیٹس کن پلیٹ فارمز پر لگانا ہے۔ ساتھ  ہی صارفین یہ بھی فیصلہ کرسکیں گے کہ اسٹیٹس کون لوگ دیکھ سکیں گے۔