Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز، وزیر آئی ٹی نے خوشخبری سنادی

نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف نے فائیو جی ٹیکنالوجی سے متعلق خوشخبری سنادی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں ملک میں فائیو جی لانچنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس بھی ساتھ لائے گا۔ اس حوالے سے آکشن ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔

عمر سیف نے کہا کہ 300 میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی نیلامی میں تمام ٹیلی کام آپریٹرز شریک ہوں گے۔ تقریباً 300 میگا ہرٹس کی اسپیکٹرم ایلوکیٹ کی ہے جس کو انشااللہ آکشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال جون جولائی اگست کے قریب ہم فائیو جی اسپیکٹرم آکشن کرنے کے قابل ہوں گے۔ ٹیلی کام سیکٹر کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹربیونل بھی جلد بنانے جا رہے ہیں، امید ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم خریداری میں کوئی کمپنی پیچھے نہیں رہے گی۔

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے بیرون ملک بالخصوص مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز ہے۔ قطر کی تین کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوچکے ہیں۔