گوگل نے 2023 کے دوران پاکستانی عوام کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کر دی ہے۔
گوگل نے مجموعی طور پر 8 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔
جاری کردہ فہرست کی کیٹیگریز میں کرکٹ گیمز، ایونٹس/ Occasions، ہاؤ ٹو، نیوز، ریسیپیز، ٹی وی شوز اور فلمیں، ٹیکنالوجی اور شخصیات شامل ہیں۔
ٹیکنالوجی
ٹیکنالوجی کیٹیگری کا پاکستانیوں کی سرچنگ میں شامل ہونا حیران کن ہے لیکن یہ بھی درست ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران عالمی سطح پر لوگ اس موضوع کی طرف زیادہ راغب ہوئے ہیں۔ اور اس میں بڑا کردار مصنوعی ذہانت اور چیٹ جی پی ٹی نے ادا کیا ہے۔
کھانا پکانے کی ترکیبیں
پاکستانیوں نے رواں سال 2023 میں گوگل ہر جو سب سے زیادہ جو سرچ کی وہ سموسہ بنانے کی ترکیب تھی۔ اس فہرست میں کلیجی بنانے کی ریسپی دوسرے نمبر پر رہی جبکہ شیرِ خورما کے بارے میں بھی لوگوں نے بے تحاشا سرچ کیا۔ نمکین گوشت اور ٹماٹو کیچپ کی ترکیبیںچوتھے اور پانچویں نمبر پر آئیں۔
خبریں
گوگل کی جانب جاری کردہ فہرست میں پاکستانیوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان فلسطین میں جاری جنگ کو سب سے زیادہ پڑھا، سنا ور دیکھا۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال جاننے کیلئے لاکھوں پاکستانیوں نے سرچ انجن گوگل کو استعمال کیا۔
اس کے علاوہ احساس پروگرام دوسرے، علیزے سحر تیسرے، بالی ووڈ ایکٹر اکشے کمار چوتھے جبکہ کاجول کے حصے میں پانچواں نمبر رہا۔
فلمیں اور ٹیلی وژن شو
سال 2023 پاکستان میں ہالی ووڈ کے مایہ ناز ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان کی فلم “اوپن ہائمر” کے بارے میں جاننے کیلئے سرچ کیا گیا۔ اس فلم کے مقابلے میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلمیں”جوان اور “پٹھان بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔ امریکی فلم “باربی” چوتھے جبکہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر تھری پانچویں نمبر پر رہی۔
کرکٹ
کھیلوں کی کیٹیگری میں ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیساتھ میچ سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، جبکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کو دوسرا نمبر ملا۔
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پاکستان اور آسٹریلیا، چوتھے پر انڈیا اور نیوزی لینڈ جبکہ پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ پانچویں نمبر پر رہا۔
اس کیٹیگری میں سب سے اوپر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)ہے اس کے بعد ورلڈ کپ 2023 رہا۔ تیسرے نمبر پر ایشیا کپ، چوتھے پر آئی پی ایل جبکہ پانچویں پر ایشز سیریز موجود رہی۔




















