Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

اس بار واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین اب واٹس ایپ میں میسجز کو پن کرسکیں گے۔

جی ہاں، اس سے قبل واٹس ایپ صارفین چیٹس کو پن کر سکتے تھے مگر چیٹس کے اندر میسجز کو پن کرنا ممکن نہیں تھا۔

کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ فیچر پن چیٹس کی طرح ہی کام کرتا ہے۔

یعنی چیٹ کے اندر کسی ایک میسج کو پن کیا جا سکتا ہے، جو اس چیٹ ونڈو کو اوپن کرنے پر سب سے اوپر نظر آئے گا۔

مگر پن چیٹس کے برعکس پن میسج مخصوص وقت کے بعد ہٹ جائیں گے۔

جب کوئی صارف کسی میسج کو پن کرے گا تو اس کے سامنے 24 گھنٹے، 7 دن اور ایک مہینے کے آپشن نظر آئیں گے۔

بائی ڈیفالٹ ایک پن میسج 7 دن بعد ہٹ جائے گا۔

یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔