جنوبی کوریا کے ماہرین کے تیار کردہ منفرد روبوٹک ’ڈاگ‘ نے تیز رفتاری کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کی ایک ٹیم نے کتے سے مشابہہ چار ٹانگوں والا یہ جدید ٹیکنالوجی کا حامل روبوٹ متعارف کروایا ہے ، جسے اب تیز ترین دوڑنے والا روبوٹ قرار دے دیا گیا ہے۔
اس روبوٹک ڈاگ کو ’ ہاؤنڈ‘ کا نام دیا گیا ہے، جس نے 328 فٹ کا فاصلہ 19.87 سیکنڈ میں طے کر کے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
New record: Fastest 100 metres by a quadrupedal robot – 19.87 seconds by KAIST Dynamic Robot Control and Design (DRCD) Laboratory in South Korea
The robot’s name is ‘HOUND’. pic.twitter.com/oQ2WImNcFW
— Guinness World Records (@GWR) December 12, 2023
کوریا ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ماہرین کی ٹیم نے ’ہاؤنڈ‘ کو تیار کیا ہے، جس کے حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی تصدیق کردی کہ اس روبوٹ نے تیز ترین 100 میٹر دوڑ کا ریکارڈ توڑ ا ہے۔
View this post on Instagram




















