واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔
اس بار واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہیڈر کا نیا لے آؤٹ جلد متعارف کرانے جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میٹا کی ذیلی ایپ نے نئے ڈیزائن والا اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہیڈر فی الحال صرف اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا ہے اور اس کے لیے صارفین کو 2.23.26.13 ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس ہیڈر میں کیمرا اور پینسل کے نشان کے دو بٹن کا اضافہ کرنے جا رہا ہے۔
یہ بٹن صارفین کے لیے بطور شارٹ کٹ کام کریں گے اور صارفین بغیر کسی زحمت کے تصاویر، ویڈیو، جف اور تحریر اپنے کانٹیکٹس کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔
کمپنی کا مقصد ہے کہ کیمرا اور پینسل کے بٹن شامل کر کے لے آؤٹ کو منظم بناتے ہوئے صارفین کے تجربے کو بہتر کیا جائے۔
خیال رہے حال ہی میں واٹس ایپ نے آزمائش کے لیے چینلز الرٹس فیچر بیٹا صارفین کو پیش کیا ہے۔




















