Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان

حکومت نے موبائل فون صارفین کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بیرون ممالک سے پانچ سال پرانے موبائل اسیٹس پر ڈیوٹی کم کردی ہے ، اب  باہر سے پانچ سال پرانے موبائل لانے پر ڈیوٹی تیس کی بجائے ساٹھ فیصد کم دینا ہوگی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے نئی ویلیوایشن رولنگ جاری کردی ہے، جس کے تحت ساٹھ فیصد ڈیوٹی میں رعایت صرف ذاتی استعمال کیلئے لانے والوں کیلئے ہوگی۔

موبائل کے کمرشل امپورٹرز کو ساٹھ فیصد ڈیوٹی میں کمی کی سہولت حاصل نہیں ہوگی، جبکہ برانڈڈ موبائل فونز میں انڈر انوائسنگ کے خدشات کو کم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔