Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر سروس ڈاؤن

 پاکستان کی طرح بہت سے مختلف ممالک میں ایکس (ٹوٗٹر) کی سروس ڈاؤن ہوگئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان میں جمعرات کو صبح گیارہ بجے سے ٹوئٹر استعمال کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے اور اس حوالے سے صارفین کی جانب سے شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

اس دوران صارفین کو X Pro پر لوڈنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  جبکہ ڈاؤن ڈیٹیکٹر ڈیٹا کے مطابق، 47,000 سے زیادہ امریکی صارفین کو X اور X Pro کے ساتھ رسائی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔