Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ کے ایک اور دلچسپ فیچر کے متعلق اہم خبر

میٹا کی ملکیت والا فوری پیغام رسانی پلیٹ فارم واٹس ایپ، مبینہ طور پر ایک دلچسپ فیچر پر کام کر رہا ہے تاکہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے کی جانے والی ویڈیو اور آڈیو کالز کو مزید پرلطف بنایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق “شیئر میوزک آڈیو – ویڈیو کالز” کے نام سے صارفین کو ایک ایسا فیچر فراہم کیا جائے گا جو صارفین کو ویڈیو کال کے دوران میوزک آڈیو شیئر کرنے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔

اس فیچر کو فراہم کئے جانے کا اصل مقصد صارفین کی ویڈیو یا آڈیو کالز کو مزید دلچسپ بنانا ہے اور یہ فیچر آئی او ایس سمیت اینڈرائیڈ کے لیے بھی اسے متعارف کرایا جائے گا۔

واٹس ایپ کے نئے آڈیو شیئرنگ فیچر کی مدد سے، ویڈیو کال کے تمام شرکاء اجتماعی طور پر ویڈیو اور میوزک آڈیو سن سکیں گے ۔

یہ فیچر کب صارفین کے لئے پیش کیا جائے گا اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے تاہم بتائی جانے والی خصوصیات کافی دلچسپ ہیں۔