Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صبر کا امتحان اب ہوا ختم؛ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے منفرد فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے منفرد فیچر متعارف کروادیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت ایپ واٹس ایپ نے ویڈیو کالز کے دوران کارآمد ایک منفرد فیچر کو متعارف کرا دیا ہے جو ویڈیو کالز کے تجربے کو بدل کر رکھ دے گا۔

واٹس ایپ صارفین کے لیے متعارف کرائے گئے نئے فیچر میں ویڈیو کالز کے دوران آڈیو فائل کو بھی چلانا ممکن ہو گا۔

متعارف کرائے گئے نئے فیچر سے صارفین پسندیدہ گانے بھی سن سکیں گے اور دفتری کام بھی کر سکیں گے۔

اس سے قبل واٹس ایپ میں ویڈیو کالز کے دوران اسکرین شیئرنگ کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔