موبائل فونز سے متعلق انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر28.69 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 199 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر85.83 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔
نومبرمیں موبائل فونز کی درآمدات پر7.13 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا جو اکتوبر میں 6.19 ملین ڈالر اور گزشتہ سال نومبرمیں 6.258 ملین ڈالرتھا۔
مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر90.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ٹیلی کام شعبہ کی مجموعی درآمدات کا حجم 676.062 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 373.11 ملین ڈالر تھا۔




















