Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل فون صارفین کیلئے اہم خبر؛ پی ٹی اے نے بڑا اعلان کردیا

موبائل فون صارفین کیلئے اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل رجسٹریشن اور سمز کی تعداد جاننے کیلئے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے پی ٹی اے  نے عوام کو دھوکا دہی پر مبنی لنکس سے متعلق عوام کو خبردار کر دیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سوشل میڈیا، واٹس ایپ کے ذریعے فشنگ لنکس بھیجے جا رہے ہیں جعلی لنکس میں کہا جاتا ہے آپ کی سم مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہے صارفین کو فشنگ لنکس کے ذریعے سمز کی تعداد جاننے کا کہا جاتا ہے ان فشنگ لنکس کا پی ٹی اے کے موبائل رجسٹریشن نظام سے کوئی تعلق نہیں یہ فشنگ لنکس عوام کو دھوکا دینے کیلئے بنائے گئے ہیں۔

پی ٹی اے نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ عوام ان جعلی لنکس پر کلک کرنے سےگریز کریں صارفین کو کہا جاتا ہے لنک پر کلک نہ کرنے پر موبائل رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی، ان جعلی لنکس کے ذریعے صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے عوام سروسز کیلئے سرکاری پلیٹ فارمز کا استعمال یقینی بنائیں پی ٹی اے کی موبائل رجسٹریشن اور سمز سے متعلق اپلیکیشنز  پلےاسٹور پر موجود ہیں۔