Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے نیا کیا ہے؟

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ان کے ہر تجربے کو بہتر اور ہموار بنانے کے لیے حیرت انگیز فیچرز لاتا رہتا ہے۔

WaBetaInfo کے مطابق، واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو لوگ اس ایپ کا ویب ورژن استعمال کرتے ہیں وہ اب اسٹیٹس اپ ڈیٹ شیئر کر سکتے ہیں۔

یہ فیچر صارفین کو ویب ورذن کے ذریعے تصاویر، ویڈیوز اور ٹیکسٹ کو براہ راست اسٹیٹس پر شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

واٹس ایپ کا نیا اور حیرت انگیز فیچر فی الحال صرف بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے اور آنے والے ہفتوں میں مزید صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

یہ فیچر مختلف پلیٹ فارمز پر ایک متحد اور ورسٹائل پیغام رسانی کا تجربہ پیش کرتا ہے، خاص طور پر ان صارفین کے لئے جو فون کے مقابلے میں کمپیوٹر کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ صارفین اب اپنے فون استعمال کیے بغیر اپنے اسٹیٹس کو آسانی سے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔