Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہر آئی فون میں چھپی وہ ٹِرک جس کا علم بہت کم افراد کو ہی ہوتا ہے

ٓج ہم آپ کو آئی فون میں چھپی اس ٹرک کے بارے میں بتائیں گے جس کا علم زیادہ تر لوگوں کو نہیں ہے۔

ایپل کی جانب سے ہر سال نئے آئی فون ماڈلز پیش کیے جاتے ہیں جن میں متعدد نئے فیچرز اور ان کے استعمال کی ٹرکس ہوتی ہیں۔

لیکن اب بھی بہت سے آئی فون میں موجود فیچرز ایسے ہیں جن کے بارے میں اکثر لوگوں کو علم نہیں ہے، ایسا ہی ایک فیچر حال ہی میں سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں ٹوئٹر پر ایک sakata Yoshi نامی صارف نے آئی فون کے ایک فیچر کے بارے میں بتایا ہے۔

جاپان سے تعلق رکھنے والے صارف نے ایسی ٹرک کے بارے میں بتایا ہے کہ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نظر کے چشمے کے بغیر لوگوں کو دنیا کیسی نظر آتی ہے۔

 

 

Sakata Yoshi نے ویڈیو میں فیچر کو استعمال کرکے دکھایا کہ قریب کی کمزور نظر کے شکار افراد کو چشمے کے بغیر دنیا کیسی نظر آتی ہے۔

یہ فیچر آئی فون کے AF/AE لاک کیمرا فنکشن میں چھپا ہے، اس ٹول سے کیمرا فوکس کو لاک کرنے کی سہولت ملتی ہے۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

سب سے پہلے آئی فون کیمرا لینس کو چشمے کے شیشوں کے پیچھے رکھیں اور ویو فائنڈر میں کسی بھی جانب اس وقت تک منظر فوکس کیے رکھیں جب تک AF/AE لاک فنکشن سامنے نہیں آجاتا۔

اس کے بعد آئی فون کیمرا کے ویو کے سامنے سے چشمے کو ہٹا دیں، ایسا کرنے کے بعد آپ دیکھ سکیں گے کہ چشمے کے بغیر لوگوں کو اپنے اردگرد کی دنیا کیسی نظر آتی ہے۔