موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے پریشان کن خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیلولر موبائل آپریٹرز نے پی ٹی اے کی طرف سے فراہم کردہ رعایتی مدت ختم ہونے پر صارفین کی طرف سے غیرضروری سم کارڈز کی واپسی پر 200 روپے فیس کا نفاذ کر دیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی اے نے صارفین پر زور دیا تھا کہ وہ 31 دسمبر 2023 تک بغیر کسی چارجز کے غیر ضروری سم کارڈز کو رضاکارانہ طور پر ترک کردیں یا واپس کردیں۔
اس کے علاوہ پی ٹی اے نے غیر ضروری سم کارڈز کو مسترد کرنے یا واپس کرنے کے لیے پہلے سے فراہم کردہ رعایتی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔




















