Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں سال واٹس ایپ کے کون سے تین نئے بہترین فیچرز دیکھنے کو مل سکتے ہیں؟

واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

لیکن کیا آپکو معلوم ہے کہ رواں سال واٹس ایپ کے کونسے تین نئے بہترین فیچرز دیکھنے کو مل سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

اس سال صارفین واٹس ایپ کے ذریعے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کر پائیں گے۔

صارفین جیسے ہی واٹس ایپ پر اپنا اسٹیٹس لگائیں گے اس کے بعد وہ شارٹ کٹ کے ذریعے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی اس سٹیٹس کو لگا سکیں گے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ صارفین اسکرین شیئرنگ کے آپشن کے ذریعے ویڈیو کال کے دوران میوزک آڈیو بھی شیئر کر سکیں گے، اس فیچر کے ساتھ نہ صرف صارفین اسکرین شیئر کر سکیں گے بلکہ آڈیو بھی شیئر کر سکیں گے۔

رواں برس واٹس ایپ پر آنے والے بڑے فیچرز میں ایک فیچر یوزر نیمز کا بھی ہوگا۔

تقریبا ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صارفین اپنا منفرد یوزر نیم رکھتے ہیں تاہم یہ سہولت فی الحال واٹس ایپ پر موجود نہیں ہے۔

صارفین جلد ہی واٹس ایپ پر اپنی پروفائلز کو بنا پائیں گے اور منفرد یوزر نیمز کے ذریعے آسانی سے ایک دوسرے سے کونیکٹ کر پائیں گے۔

اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کو اپنے دوستوں، فیملی ممبرز اور باقی کونٹیکٹس کو ڈھونڈنا آسان ہو جائے گا۔