Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کمپیوٹر کی بورڈ میں 30 سال بعد بڑی تبدیلی کردی گئی

کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو آپریٹ کرنے والی کمپنی مائکرو سافٹ کی جانب سے کمپیوٹر کی بورڈ میں 30 سال بعد بڑی تبدیلی کردی گئی۔

کی بورڈ میں آخری تبدیلی 1990 کی دہائی میں کی گئی تھی اور اب 2024 میں اس میں دوبارہ تبدیلی کی جارہی ہے۔

مائکرو سافٹ نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اب کی بورڈ میں موجود ونڈوز کے بٹن کی جگہ نیا بٹن کوپائلٹ (Copilot) شامل کیا جائے گا۔

یعنی کی بورڈ میں کوئی اضافی بٹن نہیں دیا جائے گا بلکہ پرانا بٹن نکال کر اس میں نیا بٹن دیا جائے گا اور ممکنہ طور پر 2024 کے وسط کے بعد بننے والے کی بورڈز نئے بٹن کے ساتھ بننا شروع ہوں گے۔

کو کلک کرتے ہی صارفین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز تک رسائی حاصل کر سکیں گے، صارفین اسی بٹن کے تحت ونڈوز کے فیچرز تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے۔

نئے بٹن کے ساتھ ہی مائکرو سافٹ تمام کمپیوٹرز کو اے آئی ٹولز کے ساتھ منسلک کر دے گا اور صارفین بہت سارے کام کرنے کے دوران مصنوعی ذہانت کے فیچرز استعمال کر سکیں گے۔