آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کتنے فیصد لوگ سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق تقریباً 50 فیصد نوجوانوں سمجھتے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا ہیں جبکہ سوشل میڈیا کے ساتھ کچھ لوگوں کا تعلق رویے کی لت کے جیسا ہو سکتا ہے۔

جی ہاں، اس تحقیق کے لئے 2000 سے 2001 کے درمیان پیدا ہونے والے 18 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیوں کا مطالعہ کیا گیا تاکہ 21 ویں صدی کے ابتداء میں پیدا ہونے والے بچوں کے پس منظر کو ریکارڈ کیا جاسکے۔
سروے میں شریک وہ تمام افراد جن کو یہ لگتا تھا کہ وہ اس لت میں مبتلا ہیں ان میں لڑکوں (37 فیصد) کی نسبت لڑکیوں (57 فیصد) کی شرح زیادہ تھی۔
![]()
تحقیق کی سربراہ جورجیا ٹرنر نے بتایا کہ محققین یہ نہیں کہہ رہے کہ جن لوگوں لگتا ہے وہ لت میں مبتلا ہیں، وہ مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کا احساس اچھا نہیں ہے کہ ان کو محسوس ہوتا ہو کہ ان کے اپنے رویے پر کوئی قابو نہیں، لہٰذا یہ کافی حیرت انگیز چیز ہے کہ کئی لوگ ایسا محسوس کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیق بتاتی ہے کہ سوشل میڈیا کی لت منشیات کی لت طرز پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔




















