آج ہم آپکو اینڈرائیڈ سے آئی فون پر ڈیٹا منتقل کرنے کے نہایت ہی آسان طریقے بتائیں گے۔
پہلا طریقہ
ایپل کمپنی نے ’اینڈرائیڈ ایپ‘ لانچ کی ہے جسے ’موو ٹو آئی او ایس‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے بآسانی تمام ڈیٹا آئی فون میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
مذکورہ طریقہ صرف نئے ماڈل کے آئی فون کے لیے کارآمد ہوتا ہے تاہم اس کے ذریعے میوزک یا موبائل میسجز اٹیچمنٹ کو منتقل نہیں کیا جا سکتا۔
اس کے ذریعے ڈیٹا منتقل کرنے کے لیے آپ کو اپنے آئی فون کی سیٹنگز میں جا کر وہاں سے تمام فائلز کو سلیکٹ کرنا ہو گا۔
بعد ازاں اسے آئی فون میں منتقل کرنے کے لیے سینڈ ٹو آئی فون کے آپشن کو کلک کریں۔
اپنے آئی فون کو سیٹ کرنے کے بعد اب اینڈرائیڈ فون کو آن کریں جہاں ’موو ٹو آئی او ایس‘ کے آپشن کو ایکیٹو کریں اور ہدایات کو فالو کریں۔
دوسرا طریقہ
اگر آپ محدود فائلز یا ویڈیوز کو ہی منتقل کرنا چاہتے ہیں تو اس صورت میں یہ دوسرا طریقہ بہتر ہو گا، اس کے ذریعے آپ کا ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا جس کے لیے آپ کو ’اینی ٹرینز‘ ایپ کو استعمال کرنا ہو گا۔
مذکورہ بالا ایپ آپ کو یہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ اینڈرائیڈ فون سے آئی فون پر تمام ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے منتقل کیا جا سکتا ہے۔
اس کے لیے آپ کو اپنے پی سی یا میک پر ’اینی ٹرینز‘ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا بعد ازاں کمپیوٹر کو اپنے آئی فون سے منسلک کریں جہاں ’فون سوئچر‘ پروگرام کے آئی کان کو کلک کریں جس پر ’اینڈرائیڈ سے آئی فون‘ درج ہو گا۔
تیسرا طریقہ
اینڈرائیڈ فون سے آئی فون میں ڈیٹا منتقلی کے لیے ’فون ٹرینز‘ پروگرام بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مذکورہ پروگرام صارفین کو تین آپشنز فراہم کرتا ہے، تیز منتقلی، فون کلوننگ اور فون انضمام ان تینوں طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا منتقل کیا جا سکتا ہے۔
پروگرام کو استعمال کرتے ہوئے آپ ڈیٹا کو آئی فون میں منتقل کرنے کے لیے فاسٹ ٹرانسفر کے آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں جس کے ذریعے تیزی سے ڈیٹا منتقل ہو جاتا ہے۔
علاوہ ازیں کاپی کا آپشن بھی اس میں موجود ہوتا ہے جس سے ڈیٹا محفوظ رہتا ہے۔ اس کے لیے بھی آپ کو اپنے پی سی پر پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا۔
چوتھا طریقہ
اس طریقے کے ذریعے ای میل رابطے سے ڈیٹا منتقلی کا عمل کیا جاتا ہے، اس کے لیے آپ کو اپنے اینڈرائیڈ فون میں درج جی میل اکاؤنٹ کو منتخب کرنے کے بعد کنٹیکٹس/ میل / کیلنڈرز کو سنک کریں بعدازاں ’سنک ناؤ‘ کو منتخب کریں اس کے ساتھ ہی تمام منتخب کی گئی فائلز منتقل ہو جائیں گی۔




















