Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

پاکستانی فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان اور عالمی سطح پر رقم کی منتقلی اور دنیا بھر میں آن لائن ادائیگیوں کے نظام کو چلانے والی کمپنی ’پے پال‘ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

معاہدے کے تحت ملک میں ترسیلات زر کو ممکن بنانے کے لیے تیسرے فریق کے ذریعے پے پال سے چینلائز کیا جائے گا۔

پے پال دنیا بھر میں آن لائن ادائیگیوں کا نظام چلاتی ہے جس سے رقم آن لائن طریقے سے منتقل کی جاتی ہے اور یہ دنیا بھر کی 190 مارکیٹس میں آپریٹ کرتی ہے۔

نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان میں پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کے ممکن ہونے کی خوشخبری سُناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فری لانسرز کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے اور انہیں بین الاقوامی گیٹ وے پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کی منتقلی کے قابل بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزرات آئی ٹی آئندہ ہفتے سے پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کو چینلائز کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ڈیجیٹل اقدامات کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ فری لانسر اور ای کامرس سے وابستہ افراد کا طویل عرصے سے مطالبہ تھا کہ پے پال کو پاکستان لایا جائے۔