موبائل فون کی معروف کمپنی “سام سنگ” نے پہلا مصنوعی ذہانت والا اسمارٹ فون لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فونز کمپنی “سام سنگ” پہلا مصنوعی ذہانت والا اسمارٹ فون گلیکسی ایس رواں سال لانچ کرے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت والا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 24 نئی اور جدید ترین خصوصیات کے ساتھ فروخت کے تمام ریکارڈز توڑ دے گا۔ گلیکسی ایس 24 کو کیلیفورنیا میں لانچ کیا جائے گا۔
ماہرین نے کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہو گا کہ اسمارٹ فونز بنانے والی کوئی کمپنی نئے سال کے آغاز پر ہی دُنیا میں تہلکہ مچا دے گی کیونکہ کمپنی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی خصوصیات کا حامل پہلا اسمارٹ فون لانچ کرنے جا رہی ہے۔




















