Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل فونز صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

موبائل فونز صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کی زیرِ ملکیت ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس نے فون سروس کے لئے پہلا سیٹلائٹ لانچ کردیا ہے جس کے ذریعے موبائل فونز صارفین کو وائس، ٹیکسٹ اور ڈیٹا کنیکٹیویٹی کی سہولت ملے گی۔

یہ سیٹلائٹ صارفین کو اسپیس انٹرنیٹ نیٹ ورک سے جوڑ سکے گا جس کے ذریعے موبائل فونز صارفین کو وائس، ٹیکسٹ اور ڈیٹا کنیکٹیویٹی کی سہولت ملے گی اور کسی بھی ایسے مقام پر جہاں موبائل ٹاور سے رابطہ ممکن نہیں ہوگا، وہاں اس سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروس کے ذریعے موبائل فونز کام کریں گے۔

اسٹار لنک کے مطابق سیٹلائٹ سگنلز کی مدد سے دنیا میں کسی بھی مقام سے پیغام بھیجنا، کال کرنا اور براؤزنگ ممکن ہوگا۔

یہ سروس صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ بھی فراہم کرے گی، رواں سال صرف ٹیکسٹ کی سہولت ملے گی جبکہ 2025 میں کال اور ڈیٹا کی سہولیات متعارف کروائی جائیں گی۔