Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری؛ یوٹیوب نے نئی سہولت فراہم کردی

گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کو یوٹیوب نے نئی سہولت فراہم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب یوٹیوب پر گیمز کھیلنا ممکن ہے، یوٹیوب پریمیئم کے صارفین مختلف آن لائن گیمز اس ویڈیو شیئرنگ سروس پر کھیل سکتے ہیں۔

پلے ایبلز نامی یہ تجرباتی فیچر سب سے پہلے ستمبر میں محدود افراد کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، مگر گزشتہ چند ہفتوں سے یہ فیچر تمام پریمیئم صارفین کو دستیاب ہے۔

مجموعی طور پر یوٹیوب صارفین کے لیے 37 گیمز دستیاب ہیں اور انہیں ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ موبائل ایپ یا ڈیسک ٹاپ پر انہیں کھیلنا ممکن ہے۔

صارفین ان گیمز کی لائبریری کو ایکسپلور ٹیب کے پلے ایبلز سیکشن میں دیکھ سکتے ہیں۔

یوٹیوب میں اکثر اس طرح کے تجربات کیے جاتے ہیں اور آغاز میں اس طرح کے فیچرز ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرائے جاتے ہیں جس کے بعد انہیں مستقل رکھنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے اور پھر دیگر افراد کے لیے بھی پیش کر دیا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس سروس کو استعمال کرنے والے گیمز کھیل کر اپنی ممبر شپ برقرار رکھنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔